سکھر کے علاقے خان پور کے قریب انڈس ہائی وے پر نامعلوم افراد کی طرف سے دنیا نیوز کی وین پر فائرنگ کی گئی۔
سکھر: (دنیا نیوز) دنیا نیوز سکھر کی ٹیم بشمول بیورو چیف احقر رضوی ، انجینیئر اکرم پیر زادا، کیمرہ مین محمد علی سولنگی، ٹیکنیشن ہوش محمد اور ڈرائیور علی حسن ڈیرہ موڑ کشمور میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ اور شاہ زین بگٹی مذاکرات کی کوریج سے واپس خانپور انڈس ہائی وے سے واپس شکار پور آ رہی تھی جہاں پر خانپور کے قریب فیضو اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے شاہراہ پر اچانک لائیو گاڑی کے سامنے اور اطراف سے بڑھ کر آئے اور اسلحہ تان لیا۔ ڈرائیور کی جانب سے گاڑی نہ روکنے اور ڈرائیور کی ہوشیاری کے باعث گاڑی کو آﺅٹ آف کنٹرول کرنے کا دکھاوا کر کے گاڑی کو تیز رفتاری سے نکال لیا اور سامنے موجود مسلح شخص کو شاہراہ سے نیچے اترنے پر مجبور کر دیا تاہم گاڑی کو خود سے دور جاتے دیکھ کر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے گاڑی اور اس میں موجود تمام اسٹاف محفوظ رہے کوئی جانی یا مالی نقصان نہ ہوا۔ واقع کی اطلاع پر شکار پور پولیس نے خانپور سے لائیو گاڑی کو پروٹوکول کے ہمراہ شکار پور اور بعد میں سکھر پہنچایا جبکہ شکار پور پہنچنے پر پولیس کی جانب سے عملے سے واقع کی تفصیلات لی گئیں اور گاڑی کا معائنہ بھی کیا گیا۔
Comments
Post a Comment